• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی ریکارڈ سنٹرز پر عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے‘ ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اراضی ریکارڈ سنٹر کے باقاعدگی سے دورے کریں اور مانیٹرنگ کے ذریعے لوگوں کو درپیش شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔ عملہ کی کمی دور کرنے کیلئے بھی جلد پیشرفت کی جائے۔ اجلاس میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اگست 2018ء سے جنوری 2019ء تک اراضی ریکارڈ سنٹر کی کارکردگی رپورٹ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ اس دوران ضلع بھر کے 8اراضی سنٹر بشمول روات راولپنڈی، راجہ بازار، کہوٹہ، مری، کوٹلی ستیاں، گوجر خان، ٹیکسلا اور کلرسیداں میں کل 78ہزار 78ٹوکن اور62ہزار 332فرد جاری کئے گئے اور 15ہزار 171رجسٹریاں پاس ہوئیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ کمپیوٹرائزیشن عمل کو مکمل کرنے کیلئے اضافی اوقات میں بھی کام کرنا پڑ ے تو کیا جائے۔
تازہ ترین