• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستا ن کی امن کوششیں نظر اندازکرنا بھارت کی بدترین حماقت ہوگی،تنویر الیاس

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستا ن کی امن کوششوں سےصرف نظرکرنابھارت کی بدترین حماقت ہوگی،چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاکستان کی بہادر افواج سینہ سپر ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دے دیا ہے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ جنوب ایشاء میں امن قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے ایوانہائے صنعت و تجارت کے نمائندوں اور تاجر رہنماوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سردار تنویر الیاس خا ن نے کہاکہ جنگ کبھی بھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی،نریندرمودی ہوش کے ناخن لیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت کے طورپرخطے میں پرامن بقائے باہمی پر کاربند ہے اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس میں صورت حال واضح کر دی ہے اب یہ بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کس رد عمل کا مظاہرہ کرتا ہے۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ پاکستان کو اپنے موقف پر تمام دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے جس کے برعکس بھارت کو اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سفارتی محاز پر ناکامی کا سامنا ہے۔
تازہ ترین