• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرڈسٹرکٹ تبادلوں پرعملدرآمد نہ ہونے پر اساتذہ کا احتجاج کا فیصلہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) 697خواتین اور مرد اساتذہ کے انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اُنکے تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے ورنہ وہ شدید احتجاج کا سلسلہ وار پروگرام شروع کر دینگے۔ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ عوامی نمائندے بھی صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں کر رہے۔ادھر پنجاب ٹیچرز یونین ان تبادلوں کیخلاف احتجاج کر رہی ہے۔
تازہ ترین