• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم بھارت کے جارحانہ عزائم کیخلاف متحد ہے ، پیر صابر شاہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ سینٹر پیر صابر شاہ نے کہا ہےکہ پاکستان کے دفاع کے لئے پوری قوم متحد ہے جبکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنا کر پاکستان کو ناقابل تسخیر ملک بنا دیا ہے بھارت کے جارحانہ عزائم کوہمیشہ ہمیشہ کے لئے ناکام بنا دیا گیاہے اگر بھارت نے جارحیت کی غلطی کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی خیبرسے لیکر کراچی تک پوری قوم بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف سینہ سپر ہوگی۔پیر صابر شاہ نے کہاکہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور مسلم لیگ پاکستان کی محافظ ہے ۔مودی کے خلاف بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی نفرت کی وجہ سے مودی کی طرف سے پاکستان کے خلاف بھڑکیں مار کر بھارتی عوام کی توجہ بھارت کو درپیش اصل مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں مودی کی ہٹ دھری کی وجہ سے بھارت کو تباہی کی طرف دھکیلا جارہاہے ۔
تازہ ترین