• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم کلکٹریٹ پشاور کی اسمگلرز کیخلاف کارروائی، اسمگل شدہ سامان برآمد

پشاور(نامہ نگار)کسٹم کلکٹریٹ پشاورنے غیر قانونی سمگل شدہ موبائلز،نان کسٹم پیڈگاڑیوں ، غیر ملکی سپیئر پارٹس اور کپڑے کے خلاف مہم کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا غیرقانونی سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔جبکہ نئے کسٹم کلکٹر(پریوینٹو)آصف سعیدخان نے چارج سنبھالنے کے بعدسمگلنگ کے خلاف مہم مذید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔کسٹم حکام کے مطابق کسٹم کلکٹریٹ (پریوینٹو)پشاورنے غیر قانونی سمگل شدہ اشیاءکے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں کروڑوںروپے کے غیرقانونی موبائلز،نان کسٹم پیڈگاڑی،غیرملکی کپڑا،ٹائرز،پان گٹکااورغیرملکی سگریٹ کوقبضے میں لے لیاہے ۔پہلی کاروائی کسٹم موبائل سکواڈ1نے مختلف غیرملکی ٹائرزر،272کلوگرام کالی چائے اورغیرملکی کپڑاقبضے میں لے لیاہے دوسری کاروائی میں انٹیلی جنس اینڈاسپیشل چیکنگ سکواڈنے15لاکھ کی نان کسٹم پیڈگاڑی ضبط کرلی ہے اسی طرح تیسری کاروائی میں انٹیلی جنس اینڈ اسپیشل چیکنگ سکواڈنے پان گٹکا،غیرملکی سگریٹ،مختلف برانڈزکے موبائلزاورٹوتھ پیسٹ کوقبضے میں لیا گیاآخری کاروائی میں کسٹم سکواڈنے خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خانوں سے1کروڑ10لاکھ سے زائدکی غیرقانونی موبائلزکوقبضہ میں لے کرضبط کرلیاگیاکسٹم حکام کے مطابق آنے والے روز میں سمگلنگ کے خلاف مہم میں مزیدتیزی لائی جائے گی۔
تازہ ترین