• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکوکی کھلی کچہری سے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کا غائب ہونا معمول

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرتوانائی کے احکامات پر منعقدہ کھلی کچہری سے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کا غائب ہونا معمول بن کر رہ گیا۔ وفاقی وزیر کے حکم پر میپکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہر ہفتہ کے روز کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایت کی گئی تھی۔ کھلی کچہری میں آنے والے صارفین نے شکایات کے انبار لگادیئے اور مسائل حل نہ ہونےکا رونا روتے رہے۔ صارفین کی اکثریت نے حالیہ بارشوں سے میٹروں کے جلنے اور میپکو کے متعلقہ سب ڈویژنل دفاتر کی جانب سے ڈیمانڈ نوٹسز اور نقد وصولیوں کے باوجود میٹر تبدیل نہ کرنے کی شکایات پیش کیںجن پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کھلی کچہریوں کے میرٹ کو یقینی بنائیں اور بارشوں میں جلنے والے میٹروں کی فوری تنصیب کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین