• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجی سنٹر کے توسیعی منصوبے میں تاخیر ،مریضوں کو نشتر ریفر کرنا معمول

ملتان (سٹاف رپورٹر )چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کے سبب جگہ کی کمی سے مریضوں کو نشتر ریفر کیا جانا معمول بن گیا ہے۔ہسپتال کا 70 سے زائد بستروں پر مشتمل نیا ایمرجنسی بلاک بھی جگہ کی کمی کا شکار ہو گیا ہے۔ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا 6 منزلہ توسیعی منصوبہ چار سال سے زائد عرصہ سے زیر تعمیر ہے اور تعمیراتی کام سست روی سے ہو رہا ہے۔دوسری جانب کارڈیالوجیمیںمریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔
تازہ ترین