• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن جنرل بس سٹینڈ کاسیکر ٹری آرٹی اے کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن جنرل بس اسٹینڈ ملتان نے سیکر ٹری آرٹی اے کی کارروائیوں کے خلاف وزیراعلی ٰہائوس لاہور کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا، مطالبات تسلیم کرنے کے لئے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ، گزشتہ روز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن جنرل بس اسٹینڈ ملتان کے عہدیداروں سرپرست اعلی رانا شیر افگن ، چوہدری طارق گجر، جاوید کھرل، چوہدری ناصر ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ٹرانسپورٹرز قانون کے مطابق واجبات ادا کر رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ سے (ن) لیگ کے ہم خیال افسران انہیں بلاوجہ انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔
تازہ ترین