• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت کریں گے ،لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نمائندہ)سیکرٹری جنر ل جماعت اسلامی پاکستان و ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں علمی و تحقیقی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت کی جائے گی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی پوری ملت اسلامیہ کی گردن پر قرض ہے ۔ عالمی استعماری قوتیں فلسطین ، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے نئی سے نئی سازشیں کر رہی ہیں ۔ عالم اسلام کی قیادت ہوش میں آئے اور اتحاد امت کو ترجیح دے ۔
تازہ ترین