لاہور (اپنے نامہ نگار سے)پاکستان میں پارلیمانی نظام نہ صرف حقیقی جمہوریت کی علامت ہے بلکہ دولت مشترکہ کے ممالک کے مابین مضبوط بندھن کا ذریعہ بھی ہے. ان خیالات کا اظہار وزیرقانون،پارلیمانی امور و بلدیات محمد بشارت راجہ نے پنجاب اسمبلی کے دورے پر آئے کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔راجہ بشارت نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے چاروں صوبوں میں اسمبلیاں خوش اسلوبی سے کام کر رہی ہیں اور ہر ادارہ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر عوام کی خدمت کر رہا ہے۔