• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: تیز دھار آلے سے معمر خاتون،بیٹی اور نواسا قتل

لاہور کے علاقے نصیرآباد میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم قاتل نے تیز دھار آلے سے معمر خاتون، اس کی بیٹی اور نواسے کو قتل کردیا،پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مکہ کالونی گلبرگ میں نامعلوم افراد نےعمران نامی شخص کے گھر گھس کر اس کی اہلیہ 32سالہ روبی اور 4 سالہ بیٹےولی محمد کو تیز دھار آلے سےقتل کردیا جبکہ اسکی ساس 56 سالہ کنیز بی بی کو شدید زخمی کردیا جو اسپتال پہنچ کردم توڑگئی۔

پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ 3مشکوک افراد کو حراست میں لے کر مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین