• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئر پورٹ سے 7 کلو ہیروئن برآمد

کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ سے 7 کلو ہیروئن قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹمز حکام کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی دوحہ جانے والی پرواز کے ذریعے ایک نجی کمپنی کی جانب سےکنسانمنٹ بک کرائی گئی تھی جس کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 7کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق ہیروئن پیکٹوں میں بھر کر بیڈ شیٹوں کی کنسائنمنٹ میں چھپائی گئی تھی جسے قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین