• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی افواج کی فائرنگ سے جاں بحق گلشن بی بی کی تدفین

بھارتی افواج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی گلشن بی بی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاوں تاج پورہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی شرکت کی ۔

اہل خانہ کے مطابق نارووال کے محلہ تاج پورہ کی رہائشی گلشن بی بی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ۔

بدھ کے روز وہ غلطی سے سرحد عبور کر گئی تھی جسے بی ایس ایف نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ، بعد میں گلشن بی بی کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کی گئی ۔

قبل گلشن بی بی کی نارووال میں ہی شادی کی گئی تھی لیکن وہ تقریبا سات ماہ سے اپنےوالدین کے گھر پررہ رہی تھی۔

تازہ ترین