• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل کمپنی کے بانی اسٹیوجابزکی 64 ویں سالگرہ


ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والے اور ایپل کمپنی کے بانی اسٹیوجابز کے چاہنے والے آج ان کی 64ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

معروف امریکی کمپنی ایپل کے بانی اور سابق چیف ایگزیکٹِو اسٹیو جابز مائیکروسافٹ کے سخت حریف بن کر ابھرے، اپنے کامیاب کیریئرکے دوران اسٹیو ایپل کے علاوہ پیگزر ،والٹ ڈزنی کمپنی اور نکسٹ انک سے بھی منسلک رہے۔

آئی فون، آئی میک اور آئی پوڈ کے بانی اسٹیو 2003 سے لبلبے کے سرطان میں مبتلا تھے جنہوں نے اپنی قابلیت سے ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔

وہ 5 اکتوبر2011 کو کینسر کے مرض میں طویل عرصے مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

تازہ ترین