• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خلائی جہاز ’’ہایابوسا2‘‘ سیارچے کی مٹی کے نمونے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا

جاپانی خلائی ایجنسی ،جاکسانے 3 دسمبر 2014 ء کو زمین سے ’’ہایابوسا2‘‘ نامی ایک خلائی جہاز روانہ کیا تھا ،اس کو اربوں کلو میٹر دور مشن پر بھیجا گیا تھا ۔اس جدید ترین خلائی جہاز نے کام یابی سے ایک سیارچے کی مٹی کے نمونے جمع کیے ہیں ۔ماہرین کو اُمید ہے کہ دوسال بعد وہ زمین تک پہنچ جائیں گے ۔600 کلو گرام وزنی اس خلائی جہاز کو رائیگو نامی سیارچے کی طرف اس لیے بھیجا گیا تھا کہ وہ اس کی سطح سے کچھ نمونےلے کر زمین پر واپس آئے ۔منصوبے کے مطابق اس کو گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں ایک کلو میٹر وسیع سیارچے پر اترنا تھا لیکن آخر وقت میں معلوم ہو اکہ جس جگہ یہ جہاز اُترے کا وہ جگہ بہت غیر ہموار ہے اور وہاں اترنے پر خلائی جہاز تباہ بھی ہوسکتا ہے ۔بعدازاںسیارچے پر چھ میٹر دائرے کی ایک ہموار سطح کی نشان دہی بھی ہوئی ہے۔ رائیگو پر اُترتے ہی اس نے سیارچے ٹینٹالم دھات سے بنی 5 گرام وزنی گولی فائر کی اور اس نے اُڑنے والی مٹی اور ذرات کو جمع کرلیا ۔اب مزید آگے بڑھنے کے لیے یہ خلائی جہاز سولر الیکٹرک آئن تھر سٹر استعمال کرے گا جو اسے دو کلو میٹر فی سیکنڈ تک رفتار دیں گے ۔اس کے بعد دسمبر 2020 ء میں رائیگو کی مٹی کے نمونے لے کر زمین تک پہنچے گا ۔ہایابوسا2 اپنے مکمل سفر میں 5 ارب کلو میٹر سے زائد کا سفر طے کرے گا ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین