• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے فراہم کردیے

بھارت کی طرف سے کشیدگی بڑھانے کے باوجود پاکستان نے خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے فراہم کردیے۔

وزیراعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سکھ یاتریوں کو وائی ساکھی تہوار میں شرکت کے لیے دس روزہ وزٹ ویزا دیا گیا ہے۔

سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے 12اپریل کو واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے، پاکستانی حکام اُن کا استقبال کریں گے۔

سکھ یاتری وائی ساکھی تہوار کی تقریبات میں شرکت کے بعد 21اپریل کو واپس بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین