• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر آباد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کا مردوں کا ایونٹ جبکہ کراچی کی خواتین نے چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ میرپورخاص میں کھیلی جانے والی آٹھویں سندھ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں سندھ کے چھ ڈویژن کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اظہر علی خانزادہ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ مردوں کے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی نے میرپورخاص کو دوسرےمیں بینظیر آباد نے لاڑکانہ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی،۔ مردوں کے فائنل میں بینظیر آباد نے کراچی کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ خواتین فائنل میں کراچی نے میرپورخاص کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عبدالرشید پنہور چیئرمین اولڈ میرپورخاص نے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نےکہاکہ اس طرح کھیلوں کی سرگرمیاں چھوٹے شہروں میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا بھرپور موقع فراہم کرتی ہیں۔ اس ایونٹ سے یقیناً یہاں کے نوجوان بچوں اور بچیوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت اور پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوشاد احمد خان نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر اختر ملک اور ان کے تمام ساتھیوں کو مبارک باد دی ۔ اختتامی تقریب میں کے پی ایس کے اسپورٹس کوآرڈی نیٹر اور مقامی صحافی سید منیر علی قادری نے پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد خان اور اختر ملک کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر میرپورخاص اولمپک کمیٹی کے سیکرٹری محمد سلیم خان، سندھ سیپک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ، صدر شبیر احمد، ایسوسی ایٹ سیکرٹری عبدالباسط، چیئرمین پاکستان سیپک ٹاکرا سلیکشن کمیٹی عارف وحید خان، آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری محمد خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین