• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کھیل میں سیاست بھارت کو آئی اوسی کا کڑا جواب

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں پاکستان سپر ہاکی لیگ کے ایک بار التواء پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،اجلاس میں قومی ہاکی ٹیم کی حالیہ کار کردگی،پرو ہاکی لیگ میں عدم شر کت کے علاوہ دیگر امور پر بھی غور کیا جائے گا،امکان ہے کہ اجلاس میں پی ایچ ایف کے مالی مسائل کو دور کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھنے کی بھی منظوری لی جائے گی ،دوسری جانب اجلاس میں پی ایچ ایف کے حکام کو اپنے کئی کانگریس ارکان کی طرف سے مزاحمت کا بھی سامنا ہوگا، جن کا مطالبہ ہے کہ پی ایچ ایف کو آئین اور قانون کے مطابق چلایا جائے،پاکستان سپر ہاکی لیگ کے انعقاد کا ڈرامہ ایک بار پھر فلاپ ہوگیا ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس ایونٹ کو مالی مشکلات اور حکومت کے عدم تعاون کا بہانہ بناکر پھر ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا، پچھلے چار سالوں کے دوران پی ایچ ایف نے کم از کم سات بار اس مقابلے کی نوید سنائی، تاہم اس بار مارچ کے آخری ہفتے میں کرانے کا دعوی بھی کیا گیا تھا،

کھیل میں سیاست بھارت کو آئی اوسی کا کڑا جواب
ایشین انڈر21 بیچ والی بال چیمپئن شپ میںحصہ لینے والے کھلاڑیوں کا سکریٹری فیڈریشن شاہ نعیم ظفر کے ساتھ گروپ

تاہم تاحال پی ایچ ایف اس مقابلے کا روڈ میپ بھی فائنل نہ کرسکی، غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے بھی محض دکھاوے ثابت ہوئے٭ پاکستان کے خلاف بھارت کی شر انگیزی سے کھیل کے میدان بھی متاثر ہونے لگے،بھارت کی حکومت نے شوٹنگ ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی شوٹرزجی ایم بشیر اور خلیل احمد کو ویزے جاری نہیں کئے جس کے جواب میں کھیلوں کی سب سے بڑی تنظیم انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے بھی سخت اور کڑا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو مستقبل میں کسی بھی اولمپک، ایشیائی، کامن ویلتھ گیمز کے ساتھ ساتھ کسی بھی کھیل کے عالمی مقابلوں کی میز بانی سے بھی محروم کردیا،آئی او سی کے اس فیصلے کا پاکستان میں کھیلوں کے حلقوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا ہوگا، بھارت نے پاکستان کے ساتھ ورلڈ کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں بھی نہ کھیلنے کا اشارہ دیا ہے، اس حوالے سے بھارت کے کر کٹرز بھی تقسیم ہوگئے ہیں، گنگولی اورہر بھجن سنگھ اگر اس کے حامی ہیں تو نامور کھلاڑی سنیل گاواسکر اور سچن ٹنڈولکر اس کی مخالفت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاں داد اور اسپنر عبد القادر نے بھارتی کر کٹرز کو بھر پور جواب دیا ، جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کی باتیں بےکار ہیں،

کھیل میں سیاست بھارت کو آئی اوسی کا کڑا جواب
خواتین سافٹ بال ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی تہیمنہ آ صف انعامات تقسیم کرتے ہوئے

 آئی سی سی کبھی بھی بھارت کی ایسی بچگانہ اور بےوقوفانہ بات کو تسلیم نہیں کرے گاایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے آئین کے مطابق اس کے ہر رکن ملک کو اس کے ایونٹ میں حصہ لینے کا پورا حق حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی کپتان گنگولی بھارت میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لے کر وزیر اعلی بننا چاہتے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے بھارتی میڈیا ، ماہرین ، اداکار اور سابق کرکٹرز کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ سدھو سچا اور دلیر انسان ہے جو کھری بات ہے، گنگولی ، ہربجھن اور چند دوسرے کھلاڑ ی حق ، سچ اور انصاف کی بات نہیں کرسکتے تو پھر انہیں خاموش رہنا چاہیے، آنکھیں بند کرکے بناسوچے سمجھے پاکستان پر الزامات لگا کر ہیرو نہیں بننا چاہئے، سیاست کو کھیل سے دور رکھنا ہوگا٭شوٹنگ ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا جاری نہ کرنے کے بعد انٹر نیشنل شوٹنگ فیڈریشن نے آ خری لمحات تک پاکستانی کھلاڑیوں کی شر کت کی کوشش کی مگربھارتی حکومت نے ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا، پاکستان رائفل شوٹنگ فیڈریشن کے سکریٹری رضی احمدخان نے انکشاف کیا ہے کہ کھل کی عالمی تنظیم کے صدر روس کے ولا دیمیر لسن نے اپنا خصوصی طیارہ پاکستانی شوٹرز کو بھارت لے جانے کی پیش کش کی تھی، ولا دیمیر روس کے صدر پوٹن کےقریبی دوست اور بڑے صنعت کار ہیں٭ سینٹ پول ریڈ نے سینٹ پول یلو کو شکست دیکر سلور جوبلی سینٹ پولو خواتین سافٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ جونئیر کیٹیگری کے فائنل میں سینٹ پول گرین نے سینٹ پول بلو کو ہراکر جیتا، مہمان خصوصی چیئرپرسن سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان تہمینہ آصف تھیں ، جنہوں نے انعامات تقسیم کئے٭پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے اپریل میں فیصل آباد میں پاکستان کلب ہینڈ بال لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلب لیگ میںافغانستان اور ازبکستان کے کلب کو بھی مدعو کیا گیا ،افغانستان نے شر کت کی تصدیق کردی ہے،انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان کے چار کلب حسہ لیں گے ، مقابلے 21سے25اپریل تک ہوں گے٭پاکستان کی انڈر21 والی بال ٹیم اگلے ماہ بنکاک میں ہونے والی ایشین انڈر21بیچ والی بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، جس کے لئے کراچی میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے، جس میں چھ کھلاڑی ایکشن میں ہین ان میں سے چار کا انتخاب کیا جائے گا،کھلاڑیوں میں زرناب خان،آفاق خان، علی عثمان ، احمد مصطفی، مظہر علی اور احتشام خان شامل ہیں، اعجاز اے خان منیجر اور ایران کے مووحادی حامد ٹیم کے کوچ ہوں گے، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سکریٹری شاہ نعیم ظفر نے کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاریوں کی ٹریننگ دیکھی، قومی ٹیم کے کوچ حامدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں والی بال کا بہت ٹیلنٹ ہےمگر ان میں تجربے کی کمی ہے، افر بہتر سہولت فراہم کی جائے تو پاکستان اس کھیل میں ماضی کی طرح اپنی پوزیشن بہتر بناسکتا ہے٭پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام مارچ میں لاہور میں بابا گرونانک کلب کبڈی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سکریٹری محمد سرور نے بتایا ہے کہ اس ایونت میں شکر کت کے لئے بھارتی پنجاب کے کلب کی ٹیم کو بھی دعوت دی گئی ہے، تاہم ان کی جانب سے تاحال ایونٹ میں شر کت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، جنگ کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بھارتی پنجاب کی حکومت نے اپنے کلب کو بھیجنے کے لئے اپنی حکومت سے رابطہ کیا ہے ، تاہم انہیں فوری طور پر این او سی دینے سے انکار کردیا گیا ہے، کلب چیمپئن شپ میں پاکستان کے چار کلب کی ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئینگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے اپریل میں اسلام آباد میں قومی کبڈی چیمپئن شپ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے٭پاکستان کے رضا ﷲ خان انٹرنیشنل پولش کراٹے کیوشن ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے والے پہلے ایشین پلیئر بن گئے۔پولینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں ا نہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی کراٹے کاز ہیں۔ ویمنز ایونٹ میں اقراء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والا پاکستانی دستہ انعام مارشل آرٹس اکیڈمی گزری سے تعلق رکھتا ہے جس نے ماسٹر ہدایت اللہ خان کے زیر نگرانی ایونٹ میں کامیابیاں حاصل کیں۔ سابق چیمپئن انعام اﷲ خان نےاسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ٭ قائم مقام قونصل جنرل جاپان کاٹسوری نوری عاشدہ نے کہا ہیے کہ تائی کوانڈو کے اسپیشل کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیے اگر ان کی رہنمائی اور سرپرستی کی جائے تو یہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

کھیل میں سیاست بھارت کو آئی اوسی کا کڑا جواب
پروفیسر اعجاز فاروقی شمیل کرکٹ کلب کے کپتان کو رنر ٹرافی دے رہے ہیں، محمد رئیس، محمد یامین و دیگر بھی نمایاں ہیں 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی ووکیشنل ٹرینگ سینٹر ڈیفینس میں دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مس مائی عمانڈو، مسز ثنا ایاز، مسز فرحان عامر،عامر شہاب، انٹر نیشنل ماسٹر ایم نجم خان، کوچ ماسٹر محمد صدیق بھی موجود تھے ٭ پاکستان اسپورٹس آگہی کے تحت پاک کالونی کےڈی ایم سی گور نمنٹ اسکول میں آگہی پرگروام کا انعقاد کیا گیا جس سے تنظیم کی چیئر پرسن قدسیہ راجہ ، ریحان رومیسا اور مدثرنےتھرو بال کے کھیل کی تیکنک اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین