• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین، سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس کا آغاز


اسپین کے شہر بارسلونا میں33ویں سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس کا آغاز ہوگیا ہے۔

بارسلونا کے مقامی ہال میں شروع ہونے والا موبائل ورلڈ کانگریس دنیا کا سب سے بڑا موبائل ایونٹ ہے۔

موبائل ورلڈ کانگریس میں دنیا بھر کی مشہور ومعروف موبائل ساز کمپنیاں اپنے جدید اور شاندار ٹیکنالوجی سے بھرپور پراڈکٹس کے ہمراہ شرکت کررہی ہیں۔

موبائل کانگریس کے نمائشی ہالز میں مختلف ممالک سے سینکڑوں نمائش کننددگان شرکت کررہیں۔

اس کانگریس میں سستے اورمہنگے ترین موبائل فونز اور اسمارٹ فونز سے لیکر ہاتھوں پر پہنے جانے والے اسمارٹ فون بینڈز، ڈرونز، روبوٹس اور دیگر الیکٹرانک اشیاء متعارف کروارہے ہیں۔

اس ایونٹ میںاب تک تقریباً 1 لاکھ سےزائد افراد نے شرکت کی ہے۔

25 فروری سے شروع ہونے والی یہ موبائل ورلڈ کانگریس چار روز تک جاری رہنے کے بعد 28فروری کو اختتام پذیر ہوگی۔

تازہ ترین