• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹرین نے صرف ساڑھے 78 کروڑ کا ٹیکس ادا کیا

مالی سال 2017-18 کے دوران پارلیمنٹرین نے مجموعی طور پر 78 کروڑ 46 لاکھ 76ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ پارلیمنٹرین ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق قومی اسمبلی ممبران نے 24کروڑ 23لاکھ اور سینیٹروں نے 24کروڑ 94لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔

ڈائریکٹری کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے صرف 4لاکھ27ہزار، کے پی سے ایم این ایز نے صرف 10لاکھ 53ہزار، پنجاب سے قومی اسمبلی آنے والے اراکین نے 1 کروڑ18 لاکھ، سندھ والوں نے 31لاکھ 49ہزار اور غیر اقلیتی ممبران قومی اسمبلی نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 50لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ۔

سینیٹروں نے مجموعی طور پر 24کروڑ 95لاکھ ٹیکس ادا کیا، جن میں بلوچستان کے سینیٹرز نے 5 کروڑ 1لاکھ، فاٹا سے 3کروڑ 72لاکھ، اسلام آباد سے 42لاکھ، خیبرپختونخوا سے5کروڑ 59، پنجاب سے 5 کروڑ 47لاکھ اور سندھ سے 5کروڑ12لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔

صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان ممبران اسمبلی نے 9کروڑ65لاکھ، کے پی نے7 کروڑ 67لاکھ، پنجاب نے 10کروڑ 85لاکھ اور سندھ اسمبلی ممبران نے دو کروڑ 23لکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔

تازہ ترین