• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 12 ارب ڈالر کا پیکیج حاصل کرنیوالا ہے، فچ سلوشنز

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ (Fitch) کے ذیلی ادارے فچ سلوشنز نے کہا ہے کہ پاکستان جلد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 12 ارب ڈالر کا پیکیج حاصل کرنے والا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق پاکستان پر اپنے مالیاتی اخراجات میں کٹوتی کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا ۔

فچ کے مطابق 10 فروری کو وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ کی ملاقات کے بعد توقع ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

پاکستان نے 2013 میں آئی ایم ایف سے 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج حاصل کیا تھا اور اس مرتبہ اس سے تقریباً دگنا پیکیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین