• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہربرقرار


ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ،ژوب اور کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اورگرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےجبکہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔

ملک کے پہاڑی علاقوں میں کہیں بادلوں کے ڈیرے اور کہیں ہلکی دھوپ نکل آئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم بدلتا جارہا ہے۔

خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں پہاڑوں سے آتی ٹھنڈی ہواوں سےسردی کی شدت برقرار ہے ۔

ادھرپنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں موسم صاف اور خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آج اور کل کے دورام دوران خیبرپختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین