• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں لاپرواہ ڈرائیور بچی کو روندتا ہوا گزر گیا

بعض اوقات سڑک پر ایسے حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔

چین میں ایساہی خطرناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک دو سالہ بچی اپنی والدہ کے ساتھ سڑک سے گزر رہی تھی کہ لاپرواہ کار ڈرائیور نے بچی کو ٹکر ماری اور گاڑی تلے روندتا ہوا آگے بڑھ گیا ۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کارڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا جبکہ حادثے بچی معمولی زخمی ہوئی جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین