• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے آج کھلیں گے

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے  آج سے کھل رہے ہیں،اس کےساتھ ہی سرد علاقوں کے اسکولوں میں نئےتعلیمی سال کا بھی آغاز ہوگیا۔

بلوچستان کے سرد علاقوں میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت دیگر تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں گزشتہ سال 16دسمبر کو بند ہوئےتھے۔

موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات گذشتہ روز ختم ہوگئیں جس کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔

تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرد علاقوں کے اسکولوں میں آج سے نئے تعلیمی سال کا بھی آغاز ہوگیا۔

دوسری جانب سرماکی تعطیلات کے اختتام  پر پہلے روز تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین