• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: فائرنگ و دیگر واقعات میں 7 افراد جاں بحق

بلوچستان کے مختلف شہروں میں فائرنگ،حادثات اور دیگر واقعات میں 7افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے گردی جنگل میں چائے بناتے ہوئے گیس سلنڈرکا دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 2بچے شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چاغی منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کا ایک واقعہ ضلع دکی کے علاقے شرن صدوزئی میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازعے پر ایک قبیلے کی دو شاخوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع لورالائی کے علاقے چمازہ کے مقام پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو لورالائی منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں سندھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔

تازہ ترین