• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو رہا کرنے کے جذبہ خیرسگالی سے سرشار اقدام پر سرحد پار بھارتی عوام کو حیران کردیا اور ان کے دل جیت لیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عمران خان کے نام بھارتیوں کے محبت بھرے پیغامات کا انبار لگا دیا ۔


بھارتی عوام کا کہنا ہےکہ ’ابھے نندن کو رہا کرنے کا اقدام عمران خان کا مودی جی کے منہ پر تماچہ ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ’پاک بھارت کشیدگی کو سلجھانے کی کوششوں میں اس وقت عمران خان کی جیت اور مودی کی شرمناک ہار ہے‘۔


بھارتی صحافی نیدی ورما نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ’ عمران خان نے بڑی سخاوت دکھائی، فُل ٹاس نوبال پر چھکا مار کر میچ جیتنا اسے کہتے ہیں‘۔


مصنف وبہاو وشال نے کہا کہ’ بیووقف بھارتی اینکر فوجیوں کی وردیاں پہنے 1980کی دہائی کے ڈراونی فلموں کا منظر پیش کرتے جنگی جنون پھیلانے میں مصروف ہیں لیکن اس حقیقت کو جٹھلایا نہیں جاسکتا کہ پاک بھارت مقابلے میں یہ راونڈ پاکستان نے جیت لیا ہے‘۔


ایک صاحب بولے’ ابھے نندن کو رہا کرنے کا اقدام عالمی اسٹیج پر پاکستان کی سیاسی اور سفارتی کامیابی ہے‘۔

بھارتی پروفیسر اشوک سوئین نے کہا کہ ’عمران خان نے ایک منجھے ہوئے، باوقار سیاستدان کا کردار ادا کیا۔پاک بھارت کشیدگی کو سلجھانے کی کوششوں میں اس وقت عمران خان کی جیت جبکہ مودی کی شرمناک ہار ہے‘۔



تازہ ترین