• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اروند کیجریوال نے نریندر مودی کو بے نقاب کردیا

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے جنگی جنون میں مبتلا وزیراعظم نریندر مودی پر کو بے نقاب کردیا۔

ریاستی اسمبلی سے خطاب میں اروند کیجریوال مودی پر برس پڑے ۔

بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ 300 سیٹوں کے لیے کتنے جوانوں، کتنے فوجیوں کو مرواؤ گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ مودی جی تمہیں الیکشن جیتنے کے لئے کتنی لاشیں چاہئیں؟ کتنے جوانوں کے گھر برباد کروں گے؟

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم سے مزید استفسار کیا کہ اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی 300 سیٹوں کے لیے کتنے بچوں کو یتیم کرو گے؟ کتنی عورتوں کو بیوہ کروں گے؟

گزشتہ روز بی جے پی کرناٹک کے اہم رہنما بی ایس یدی پورپا نے  وزیراعظم نریندرا مودی کی شرمناک سازش بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے ڈھنڈورا پیٹنے کا مقصد لوک سبھا کے انتخابات جیتنا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین