• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

700سے زائد چمچماتی گاڑیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز


لندن میں کلاسک کاروں کی تین روزہ سالانہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

اس میلے رواں سال بھی درجنوںآٹو موبائل کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ نمائش کنندگان نے700سے زائد بیش قیمتی وِنٹیج گاڑیوں کے ساتھ شرکت کی جن کی 50سال سے بھی پرانی کاریں کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود اپنے انجن اور ڈیزائن کی اصلی شکل میں ہونے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس شاندارکلاسک کار ایگزیبیشن میں کئی مشہور ماڈلز کی پرانی گاڑیوں کر ریمپ پر چلا کر ان کی پرفارمنس بھی حاضرین کے سامنے پیش کی گئی جنہیں ہلکی مرمت اور ڈینٹنگ پینٹنگ کے بعد نمائش کا حصہ بنایا گیا۔

یہ دلچسپ کلاسک شو3 روز جاری رہنے کے بعد اختتام ہو گیا ہے۔

تازہ ترین