• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ، کلہاڑی کے وار سےسگی بہن اور سوتن قتل

اوکاڑہ میں دوبھائیوں نے سگی بہن اوراس کی سوتن کوکلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق پٹھان کوٹ کے رہائشی بلال اور شمعون نےغیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والی سگی بہن شہناز بی بی اور اس کی سوتن ساجدہ بی بی کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واضح رہے کہ مقتولہ شہنازنے 9 ماہ قبل احمد نوازسے پسند کی شادی کی تھی جبکہ اس کے شوہر احمد نواز نے اس سے قبل ساجدہ بی بی سے شادی کررکھی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں نے غیرت کے نام پر احمد نواز کے گھر میں گھس کر پہلے اپنی بہن شہنازبی بی کو کلہاڑیوں کے وار کئے، اسی دوران احمد نواز کی پہلی بیوی ساجدہ بی بی اسے بچانے کے لئے آگے بڑھی تو انھوں نے اسےبھی وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سےفرار ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ شہناز بی بی کے بھائی بلال کو گرفتار کرلیا گیا تاہم شمعون گرفتار نہیں ہو سکا،دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین