• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں برف باری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

وادی کوئٹہ میں ایک عرصہ کے بعد شدید برف باری کے باعث برف باری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

کوئٹہ میں ہلکی برفباری کا نیا سلسلہ جمعہ کے روز رات گئے شروع ہوا تھا جس میں گزشتہ روزشدت آگئی، وادی کے پہاڑ، سڑکیں، گلیوں اور گھروں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔

کوئٹہ میں دسمبر، جنوری اور فروری کے مہینوں میں کم و بیش برفباری کا ہونا تو معمول کی بات ہے مگر ماہرین موسمیات اور ماحولیات کے مطابق مارچ کے مہینے میں اور وہ بھی شدید برفباری ایک غیرمعمولی بات ہے، کوئٹہ کے علاوہ زیارت، کان مہترزئی، مسلم باغ، پشین، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں بھی خوب برف باری ہوئی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر عظمت حیات کا کہنا ہے کہ اس وقت سسٹم بلوچستان میں غا لب آرہا ہے، اس کے تحت شدید برفباری ہوئی ہے، زیارت میں برف باری 4فٹ کے تک ریکارڈ کی گئی تاہم یہ سسٹم آج یہاں سے چلا جائے گا۔

تازہ ترین