• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی کے قریب ہجرت کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سادہ لباس پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ،جاں بحق اہلکار کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے سی ویو کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق منشیات فروش ابراہیم سے 2 کلو چرس اور 200 گرام آئس برآمد ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزم کے 6 ساتھی پہلے گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

تازہ ترین