• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان میں 15 لاکھ بچے بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ہیرنگ ڈے (World Hearing Day)منایا جا رہا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 15 لاکھ سے زائد بچے بولنے، سننے اورسمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں،اُنہیں سماعت کا آلہ لگانے اور بولنے کی باقاعدہ تربیت دی جائے تو وہ نارمل بچوں کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ابتدا میں ہی تشخیص اور علاج ہوجائے تو گونگے اوربہرے پن پر جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیدائشی طور پر گونگے بہرے بچوں میں بولنے کی قوت بحال کرنے کے لئے کان کے پیچھے جلد میں آلہ سماعت لگایا جاسکتا ہے جس پر تقریبا 16ً لاکھ روپے خرچ آتے ہیں،حکومت کی امداد کے بغیر والدین کے لئے یہ علاج مشکل ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین