• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں میں 12 سالہ لڑکی کی 37 سالہ شخص سے شادی

لودھراں میں 12 سالہ لڑکی کی شادی 37 سالہ شخص سے کردی گئی، پولیس نے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بستی پٹھان والا میں مختار احمد نے اپنی بیٹی کی شادی 37 سالہ شخص سے کردی۔ 

پولیس نے بچی کے چچا کی مدعیت میں دولہا سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچی کے والد کو گرفتار کرلیا۔

بچی کو اس کی والدہ کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پولیس دلہا اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔

تازہ ترین