• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نیپچون میں نظامِ شمسی کے سب سے چھوٹے چاند کی دریافت

ماہرین فلکیات نے چند روز پہلےسیارہ نیپچون کے گرد زیر ِگردش چاند کا انکشاف کیا تھا ۔اب ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ یہ ہمارے پورے نظام شمسی کا سب سے چھوٹا چاند ہے ،جس کا قطر صرف 21 میل یا 34 کلو میٹر ہے ۔اس چاند کو دیو مالا کے نام پر ’’ہیپو کیمپ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ہبل خلائی دوربین سے ماہرین تصاویر اور ڈیٹا کا جائزہ لے رہے تھے۔ نیپچون کے سب سے بڑے چاند ٹرائٹون کی اندرونی مدار میں مزید چھ چاند نظر آئے ہیں ۔لیکن ان میں سے چھوٹا ہیپوکیمپ ہی ہے اور یہ اتنا مہین ہے کہ 1989ء میں وائجر خلائی جہاز نے بھی اسےنظر انداز کردیا تھا ۔سرچ فارایکسٹر ئیل انٹیلی جنس (سیٹی) کے ماہر مارک شووالٹر کے مطابق اسےدیکھنا بہت محال تھا اور دوسری بات یہ کہ یہ نیپچون کے بہت قریب ہے ۔بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نیپچون کے کسی بڑے چاند کاٹکڑا ہے جو کسی دمدار ستارے کے تصادم سے علیحدہ ہوکر نیپچون کے گرد گھومنے لگا ہے۔ اس دریافت کے بعد نیپچون کے چاندوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین