• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ فن، کھیل اور سیاسی جنگ الگ الگ چیزیں ہیں، انہیں آپس میں ملانا نہیں  چاہیے۔

پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ فلموں میں شمولیت پر پابندی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رنویر سنگھ نے کہا کہ سیاسی جنگ کا کھیل اور فن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان چیزوں کو الگ ہی رکھنا چاہیے۔

اداکار رنویر سنگھ نے مزید کہا کہ سیاسی جنگ میں فنکاروں اور کھلاڑیوں کو قربانی کا بکرا نہیں بنانا چاہیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے فنکاروں کے لیے سرحد کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز پاک فوج نےبھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے اور ایک ونگ پائلٹ کو گرفتار کر لیاتھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے امن کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بھارتی پائلٹ کو بھارت بھیج دیا جائے گا، تاہم جمعہ کو ابھے نندن کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت بھیج دیا گیا۔

بھارت سمیت دنیا بھر میں عمران خان کے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

تازہ ترین