• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پاکستانی اور بھارتی امریکیوں کا قیام امن کے لیے اظہار یکجہتی کیا گیا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے شرکت کی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں گلوبل اسٹینڈ آؤٹ فار پیس اور ڈیلس پیس سینٹر اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تناؤ اور کشیدگی کے خلاف ڈیلس میں بھارتی اور پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے ایک ساتھ مل کر امن کے قیام کے لیے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

اس موقع پر مقامی کشمیری باشندوں اور مقامی امریکیوں نے بھی شرکت کی۔

ڈیلس پیس سینٹر کے صدر آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے مسائل میں اضافہ ہوگا اور جنگ سے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا متاثر ہوگی۔

گلوبل اسٹینڈ آؤٹ فار پیس کی رہنما ڈاکٹر مونا کاظم شاہ کا کہنا تھا کہ نہ صرف ڈیلس بلکہ پورے امریکا میں بھارتی اور پاکستانی کمیونٹی مل کر رہتی ہے اور ہم سب امن چاہتے ہیں۔

کشمیری رہنما اور ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈ آف ڈاریکٹر کے رکن راجہ مظفر کشمیری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعہ ہی کشمیر کا حل ممکن ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہم اس کا پرامن حل چاہتے ہیں۔

ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈ آف ڈاریکٹر کے رکن برسٹر توصیف کمال نے کہا کہ دونوں ملک مذاکرات کے ذریعہ مسائل کا حل تلاش کریں۔

تازہ ترین