• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں کانووکیشن2019

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشوروکے زیرِ اہتما م 18ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں 500 سے زائد طلباء و طالبات کو میڈل، ایوارڈ اور اسناد سے نوازا گیا۔

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں منعقدہ سالانہ کانووکیشن میں صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو، وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھا رام و دیگر نے شرکت کی۔

کانووکیشن میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات میں ایم بی بی ایس کے 356، بی ڈی ایس کے 83، اور پوسٹ گریجویٹ کے 112 طلباء شامل تھے۔

کامیاب طلبہ و طالبات کی فہرست میں ایم بی بی ایس کی طالبہ ڈاکٹر نادیہ عباسی 7 گولڈ میڈلز لے کر نمایاں رہیں جبکہ ڈگری لینے والے دیگر طلباء و طالبات نے کہا کہ وہ ڈاکٹر بن کر غریب عوام کی خدمت کریں گے۔

کانووکیشن کے اختتام پر کامیاب طلباء نے ڈگری حاصل کرنے کی خوشی میں بینڈ کی دھنوں پر رقص کر کے جشن بھی منایا۔

تازہ ترین