• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم سندھ،اسکول اساتذہ کی دستاویز کی جانچ کا فیصلہ،کمیٹی قائم

کراچی(سید محمد عسکری /اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے 2009میں جامعہ سندھ جامشورو سے تحریری ٹیسٹ کے ذریعے بھرتی ہونیوالے اسکول اساتذہ کی دستاویز کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئےجانچ کمیٹی قائم کردی ہے جس کا سربراہ اسپیشل سیکرٹری تعلیم کو رکھا گیا ہے یہ کمیٹی جامعہ سندھ جامشورو سے تحریری ٹیسٹ کے ذریعے بھرتی ہونیوالے جے ایس ٹی، پی ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی اساتذہ کی دستاویز اور ٹیسٹ ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری اور سیکنڈری لاڑکانہ کے تحت جے ایس ٹی، پی ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی اساتذہ کی دستاویز اور ٹیسٹ ریکارڈکی جانچ 5 مارچ کو ہوگی، میرپورخاص کے اساتذہ کی جانچ 6 مارچ نوابشاہ 7 مارچ حیدرآباد 8 مارچ اور کراچی کے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری اور سیکنڈری کے تحت جے ایس ٹی، پی ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی اساتذہ کی دستاویز اور ٹیسٹ ریکارڈکی جانچ 11مارچ کو ہوگی۔

تازہ ترین