• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری

آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی مقامات پر برف باری تھمنے کے بعد موسم جزوی ابرآلود ہے۔

مظفرآباد کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش ہورہی ہے،گلگت بلتستان کے ضلع استور، غذر سمیت بالائی مقامات پر دو روز سے جاری برف باری تھمنے کے بعد کہیں موسم صاف اور کہیں جزوی ابرآلود ہے۔

خیبرپختونخوا میں کالام،گلیات،سوات سمیت بالائی مقامات پربرف باری کے بعد موسم صاف اور سرد ہے۔

مری میں بھی 2 روز سے جاری برف باری تھمنے کے بعد موسم ابرآلود ہے،برف باری کی وجہ سے بند ہونے والی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کاکام جاری ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا، سندھ کے مختلف شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی بڑھ جاتی ہے۔

تازہ ترین