• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ مراد جمالی میں متاثرہ ٹریک کی مرمت جاری

ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، تمام بوگیوں کو ٹریک پر واپس لانے میں چھ سے سات گھنٹے لگ جائیں گے جس کے بعد  آج صبح ٹرینوں کی امدورفت بحال ہو جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں پیر کی شام ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں راوالپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پیٹری سے اترگئیں تھیں، سیکورٹی کلیئر نس ملنے کے بعد دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کاکام جاری ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پٹری سے اتری ہوئی جعفر ایکسیریس کی چھ بوگیوں سے ایک کو چڑھا لیا گیا جبکہ دیگر پانچ بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے میں چھ سے سات گھنٹے لگ جائیں گے۔

توقع ہے کہ آج صبح ٹرینوں کی امد و رفت بحال ہو جائے گی اور کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرینیں مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

تازہ ترین