• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 89ویں سالانہ موٹر شو کا میلہ سجنے میں2 دن باقی ہیں سج گیا ہے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھیPalexpoکنونشن سینٹرمیں جنیوا موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے50سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں سے سجا یہ موٹر شو 7مارچ سے17مارچ تک جاری رہیگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگڑری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی جدید ماڈلز موجود ہونگے جن میں معروف آٹو موبائل کمپنیوں کی الیکٹرک کاریں مرکزِ نگاہ بنی ہوئی ہیں۔7

ہزار اسکوائرمیٹرز رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس موٹر شو میں رواں برس لاکھوں سے زائد افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی گئی ہیں۔

تازہ ترین