• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والا بھارتی اینکر بھی زد میں

بھارتی ٹی وی اینکرز غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹتے تھے، اب انہیں سیاستدانوں کی طرف سے اسی الزام کا سامنا ہے۔

بالاکوٹ میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے سے متعلق بھارتی دعوؤں اور بین الاقوامی میڈیا میں شکوک و شبہات پر راہول کنول نے سوال اٹھایا تو بھارتیہ جنتا پارٹی کے منسٹر بھڑک اٹھے۔

ٹی وی پر دوسروں کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے والے بھارتی اینکر کی حب الوطنی کو الٹا بی جے پی منسٹر نے چیلنج کر ڈالا اور بھارت کے ساتھ وفاداری پر سوالات اٹھادیئے۔

بھارتی مصنفہ زینب سکندر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ ایک سیاست دان کے ہاتھوں ایک صحافی کی ذلت کی نوبت کبھی نہ آتی اگر یہ ہی ٹی وی اینکر ان سیاستدانوں کی جانب سے اقلیتوں، دانشوروں اور سماجی کارکنوں پر غداری کا الزام لگنے پر آواز اٹھاتے۔

ٹھنڈے ٹھاراسٹوڈیو کے نرم گرم صوفوں پر بیٹھ کر آئے دن ٹی وی پر دوسروں پر غداری کا لیبل لگانے والے خود اپنے ہی تیر کا نشانہ بن گئے،بھارتی ٹی وی اینکر پربُرا وقت اُس وقت آیا جب ایک بھارتی سیاستدان نے خود اُس اینکر پر غداری کا الزام دھردیا۔

بی جے پی وزیر پیوش گوئل نے ٹی وی اینکر راہول کنول کی طرف سے سوال اٹھانے پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ کیا آپ بین الاقوامی میڈیا کی بات تسلیم کررہے ہیں اور اپنی فوج کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں؟

جس کے جواب میں راہول کنول کو اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے وضاحت دینا پڑی کہ سوال کرنا ان کی صحافتی ذمہ داری ہے، غداری کا تو سوچ بھی نہیں سکتے۔

تازہ ترین
تازہ ترین