• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ تھرلرنیور گرو اولڈ کا نیا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم نیور گرو اولڈ (Never Grow Old)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔


ایوان کیوینیگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی آئرلینڈ کے ایک قصبے کے گرد گھوم رہی ہے جہاں ایک گینگ آکر قبضہ کرلیتا ہے اور رہائشیوں کا قتل عام کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جوہن کسیک،ایمیلی ہرش،ڈینی ویب،پال ریڈ،بلیک بیرس،پال رونین،ڈیبوراہ فرانسس اور ٹم آہرن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جیمز ایتھرسن اور وِل میشن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین