• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.65روپے سے بڑھ کر138.75روپے اورقیمت فروخت138.75روپے سے بڑھ کر138.85روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.50روپے اورقیمت فروخت139.00روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں استحکام اور فروخت میں 50پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں 70پیسے اورقیمت فروخت میں 1.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 2پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں 9پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین