• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنے کے فی من 182 روپے نرخ کا سرکاری نوٹیفکیشن کالعدم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گنے کی قیمتوں کے تعین سے متعلق گنے کی فی من قیمت 182 روپے کا سرکاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا اورصوبائی حکومت کو نئی قیمت مقرر کرکے 15 روز میں نیا نوٹیفکیشنجاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس آغا فیصل کے روبرو گنے کی قیمتوں کے تعین سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو گنے کی فی من قیمت 182 روپے کا سرکاری نوٹیفکیشنکالعدم قرار دیدیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو نئی قیمت مقرر کرکے 15 روز میں کیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے سندھ حکومت کرشنگ سیزن 2018 اور 2019 کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ وزیر اعلیٰسندھ کابینہ کا اجلاس بلائیں اور تمام ضابطوں کو پورا کریں۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریماکس میں کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو وزیر اعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔ نئی قیمت مقرر ہونے تک شوگر ملز مالکان 182 روپے فی من قیمت ادا کریں۔ گنے کی فی من قیمت 182 روپے مقرر کیے جانے کےخلاف شوگر ملز مالکان نے درخواست دائر کی تھی۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ گنے کی قیمتوں سے متعلق سندھ حکومت کا 7 دسمبر کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین