• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکیوں کیلئے اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز رکھنے کی حد میں اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے غیر ملکیوں کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز خریدنے اور رکھنے کی حد میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے اعلامیہ کے مطابق ایس ای سی پی نےبیرونی افراد اور اداروں کے لیے اسٹاک ایکسچینج (کارپوریٹائزیشن ، ڈی میوچیلائزیشن اینڈ انٹگریشن ریگولیشن 2012 )کے تحت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرزخریدنے اور رکھنے کی حد کو بڑھا کر 20فیصد کر دیا ہے۔ پہلے بیرونی افراد اور اداروں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 10فیصد شیئرز خریدنے اور رکھنے کی اجازت تھی۔ اب ایس ای سی پی نے اس میں مزید 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کے اعلان کے مطابق بیرونی افراد اور اداروں کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کل جاری شیئر کیپیٹل شیئرز خریدنے اور رکھنے کی حد کو 20 فیصد تک بڑھایا جا رہاہے۔

تازہ ترین