• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی آلودگی کے اعتبار سےدنیا کے 30 آلودہ ترین شہروں میں سے 22 بھارتی شہر شامل ہیں۔

فضائی آلودگی کے عالمی ادارے 'گرین پیس اینڈ ایئر ویژول کی جانب سے جاری تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے 30 بدترین شہروں میں بھارت کے 22 شہر شامل ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے نواحی شہر گروگرام کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جہاں ہوا کے معیار کا تناسب 135.8 ہے جو کہ صحت مند فضا کے لیے درکار تناسب سے تین گنا زیادہ آلودہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے 22 بھارتی شہروں میں غازی آباد، فریدہ آباد، پٹنہ، لکھنؤ، دہلی، جودپور اور آگرہ سمیت دیگر شہر شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان شہروں میں صرف ہوا کے معیار کا تناسب ہی بہت خراب نہیں بلکہ ہوا میں موجود ’فائن پارٹیکلز‘ کی مقدار بھی بہت کم تھی۔ ماہرین ہوا کے معیاری اور صحت مند ہونے کو ایک انڈیکس سے ظاہر کرتے ہیں جسے ’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ کہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں 2017 میں فضائی آلودگی سے 12 لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے 30 بدترین فضائی آلودگی کا شکار شہروں میں چین کے 5 شہر شامل ہیںجبکہ پاکستان کے 2 شہر فیصل آباد اور لاہور بھی بدترین فضائی آلودگی والے شہروں میں شامل ہیں۔

 یورپی ممالک میں شامل بوسنیا کا دارالحکومت سرائیوو بدترین فضائی آلودگی کا شکار ہے ۔

تازہ ترین