• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی لڑکا، پاکستانی لڑکی، شادی کیوں ملتوی ہوئی؟

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی لڑکا اور پاکستانی لڑکی کی شادی ملتوی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی ریاست راجستھان کے ایک شخص کی پاکستانی دلہن سے شادی ملتوی ہوگئی ہے۔

راجستھان کی سندھ سے ملنے والی سرحد کے قریب ضلع برمیر کے مکین ’مہندر سنگھ‘ کی شادی ضلع عمرکوٹ کی ’چھگن کنور‘ سے ہونا طے پائی تھی۔ مہندر سنگھ نےاپنے 4ساتھیوں کے ہمراہ ہفتے کے روز تھر ایکسپریس کے ذریعےعمرکوٹ جاکر اپنی دلہن کو بھارت لانا تھا۔

مگرپاک بھارت کشیدگی کے باعث تھر ایکسپریس کو بھارت سے پاکستان جانے کی اجازت نہیں ملی۔

مہندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں اور تمام رشتے داروں کو دعوت نامے بھی تقسیم کر دیے تھے لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث وہ اب تک اپنی دلہن نہیں لاسکےہیں۔

تازہ ترین