• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایڈونچر اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم ونڈر پارک کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں ۔

ڈیوڈ فیس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک تخلیق کار لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک ایسے ونڈر پارک کی تلاش کرتی ہے جس میں مختلف جھولے ور جانور ہوتے ہیں تاہم جلد اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ پارک محض اسکا خیال ہے۔

فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں جنیفر گارنر،کین ہڈسن،میتھیو براڈرک ،کین جیانگ اور جان اولیور سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 15مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین