• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع کےمطابق وہ بھارت کےفرمانبردار شہری ہیں اور انہوں نے بھارت کا ساتھ دینےکی قسم کھا رکھی ہے۔

عدنان سمیع کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران ٹوئٹر پر بھارتی فوج کی حمایت میں پیغام دینے پر پاکستانی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہےاور انہیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا رکن قرار دے کر طنز کا نشانہ بنایا جارہاہے۔


عدنان سمیع کی جانب سے بھارتی اخبار کو انٹرویو کے دوران کہا گیا کہ مجھے اپنے بھارتی ہونے پر فخر ہے اور بھارت کی فوج بھی بہترین فوج میں سے ہے۔

عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ’بھارت کے ساتھ نہایت مخلصانہ رویہ رکھتا ہوں اورمیں نے قسم کھائی ہوئی ہےکہ اپنے ملک کا ساتھ دوں گا کیونکہ پٹھان کے لیے اس کی زبان بہت اہمیت رکھتی ہے‘۔

عدنان کے اس بیان کے بعد انہیں بھارت میں بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے جبکہ پاکستانی عوام اور اداکار ان سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین